پاکستان کتنا طاقتور ہے؟
سرد جنگ کا دور ہو یا دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ،
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جن کا عالمی امور میں بہت اہم کردار رہتا ہے
ایسے میں جب امریکہ اور پاکستان کے مفاد ایک ہو جاتے ہیں تو دونوں ملک ایک دوسرے کے بہت قریب آ جاتے ہیں
اور جب مفادات ٹکرانے لگتے ہیں توپاکستان پر امریکہ پابندیاں لگادیتا ہے اور پاکستان امریکہ سے تعاون کم کرنے لگتا ہے
پاکستان کی عالمی سیاست میں کیا اہمیت ہے اور اکیس کروڑ سے زائد آبادی کا یہ ملک کتنا طاقتورہے۔
ہم دیکھتےہیں
پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کا زبردست جغرافیہ ہے
سب سے پہلی بات تو یہ کہ پاکستان ایشیا میں واقع ہے جو تیزی سے عالمی سیاست معیشت کا مرکز و محور بنتا جا رہا ہے
پاکستان کے مشرق اور شمال میں دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک بھارت اور چین ہیں
چین کو افریقہ اور عرب ریاستوں سے تجارتی کیلئے اور بھارت کو مغرب میں وسط ایشیا تک ٹریڈ روٹس کیلئے پاکستان سے بہتر راستہ میسر نہیں ہے
جبکہ شمال مغرب میں واقع افغانستان کو سمندر تک رسائی کیلئے بھی پاکستان کا ساتھ چاہیے
مستقبل کے منظرنامے میں ایشیا کا یہ خطہ اتنا اہم ہے کہ امریکہ بھی نائن الیون کے بعد سےافغانستان میں مستقل ڈیرے ڈال چکا ہے
دفاعی اعتبار سے دیکھیں تو پاکستان کے پاس دنیا کی پانچویں سب سے بڑی فوج ہے جس کی تعداد چھ لاکھ بیس ہزار ہے
عالمی رینکنگ میں پاکستان کی فوج کو دنیا کی گیارہویں سب سے طاقتورفوج مانا جاتا ہے
حالانکہ دفاع پر خرچ کرنے کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں 23ویں نمبر پر ہے
پاک فوج کی طاقت کا اندازہ اس بات سےلگائیں کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے اندرونی نیٹ ورک کو
دس سال سے بھی کم عرصے میں کچل کر رکھ دیا
یہی چیلنج شام، لیبیا، یمن اور عراق کو بھی درپیش تھا لیکن یہ تمام ممالک ان خطرات کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور خانہ جنگی کا شکار ہو گئے
اسی طرح افغانستان میں امریکہ اور ستر ملکوں کا فوجی اتحاد سترہ سال میں بھی مسلح گروہوں کو شکست نہیں دے سکا
پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہے
پاکستان دنیا کے ان طاقتور ممالک میں شامل ہے جو تھرڈ اور فورتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے،
آبدوزیں، جنگی بحری جہاز اور سیٹیلائٹس بھی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا، نوجوان آبادی کے لحاظ سے پانچواں اور رقبے کے لحاظ سے پینتیسواں بڑا ملک ہے
معاشی میدان میں دیکھا جائے تو پاکستان پرچیزنگ پاور کے لحاظ سے دنیا کی چوبیسویں اور جی ڈی پی کے لحاظ سے اکتالیسویں بڑی اکانومی ہے۔
یعنی پاکستان کی مالی صورتحال دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک سے بہتر ہے
پاکستان کے شہریوں کی سالانہ اوسط انکم سولہ سو انتیس ڈالر ہے جو کہ بھارت اور بنگلہ دیش سے زیادہ ہے
عالمی معاشی اداروں کے مطابق پاکستان دوہزار تیس تک دنیا کی بیسویں بڑی معاشی طاقت بننے کی طرف جا رہا ہے
جبکہ دوہزارپچاس تک اٹلی اور کینیڈا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان دنیا کی سولہویں بڑی معیشت بن سکتا ہے
لیکن شرط یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور امن کا تسلسل برقرار رہے
پاکستانی معیشت کی کمزروی یہ ہے کہ اس کا زیادہ انحصار زراعت کے شعبے پر ہے
زیادہ پانی اور زرخیز زمین ہونے کے باوجود پاکستان کی زرعی پیداوار عالمی معیار سے کم ہے
جس کی بڑی بنیادی وجہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنا ہے
پاکستان اپنی زراعت اور صنعت میں جدت لائے تو اسے آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا
سیاسی لحاظ سے دیکھا جائے تو پاکستان کو تین عالمی طاقتوں چین، روس اور ترکی کے قریب تر دیکھا جاتا ہے
جبکہ امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ سے پاکستان کے تعلقات اتارچڑھاؤ کا شکاررہتے ہیں
سی پیک کے باعث پاکستان کی اہمیت مزید بڑھ رہی ہے
اور زیادہ سے زیادہ ممالک تجارتی مقاصد کیلئے پاکستان کا رخ کرتے نظر آ رہے ہیں
پاکستان کی ایک بڑی کمزوری اس کے ہمسائیہ ممالک بھارت اور افغانستان سے خراب تعلقات ہیں
اس کے علاوہ غیر مستحکم جمہوریت بھی پاکستان کی ترقی کے راستے میں پریشان کن رکاوٹ ہے
یہی وجہ ہے کہ عالمی سرمایہ کار یہاں بڑی سرمایہ کاری کرتے ہوئے ذرا محتاط ہوتے ہیں
مختصر یہ کہ پاکستان ایک بہت بڑے جغرافیے اور آبادی والے ممالک کے درمیان قائم ایک مضبوط اور طاقتور ملک ہے
جس کی قوت کا بڑا حصہ اس کی بڑی آبادی، اہم جغرافیے، طاقتور فوج اور چین کے ساتھ تعلقات سے جڑا ہوا ہے
How Powerful is Pakistan? | Most Powerful Nations on Earth Series #8 | Faisal Warraich
Dekho Suno Jano
Feb 9, 2018 #FaisalWarraich #DekhoSunoJano #Pakistan
Strengths and weaknesses of #Pakistan, Weaknesses of #Pakistan...
How powerful is #Pakistan in Urdu #DekhoSunoJano #FaisalWarraich
The most powerful countries in the world and the secrets of their power and weakness in amazing explainer videos in Urdu Hindi. In NationPowerSeries you can see other powers also like:
How Powerful is Pakistan
پاکستان کتنا طاقتور ملک ہے
• How Powerful is P...
How Powerful is India
اور یہ کہ بھارت کی فوج اور معشیت میں کتنا دم ہے
• How Powerful is I...
How Powerful is USA America
آپ یہ بھی جان سکتےہیں کہ کیا امریکہ اب بھی سپر پاور کے درجے پر قائم ہے یا نہیں
• How Powerful is A...
How Powerful is Canada
آخر کینیڈا کو دنیا کا محفوظ ترین ملک کیوں سمجھا جاتا ہے؟
• How Powerful is C...
How Powerful is France
آپ یہ بھی جانیے کہ فرانس کی فوج کو بھگوڑی فوج کیوں کہتے ہیں اور فرانس کتنا طاقتور ملک ہے
• How Powerful is F...
How Powerful is Qatar
آخر قطر چھوٹے سے جغرافیے کے باوجود عرب دنیا کا اتنا اہم ملک کیوں ہے؟
• How Powerful is Q...
How Powerful is UK Britian
دیکھو سنو اور جانو میں آپ یہ بھی جانیں گے کہ برطانیہ جہاں کبھی سورج غروب نہیں ہوتا تھا اب کس حال میں ہے اور اس کی فوج میں اب کتنا کس بل باقی ہے؟
• How Powerful is U...
How Powerful is Japan
جاپان جیسا چھوٹا ملک جہاں ہر وقت زلزلوں کا خطرہ رہتا ہے آخر دنیا کا امیر کبیر ملک کیسے بن گیا؟
• How Powerful is J...
How Powerful is China
کیا چین سپر پاور بن گیا ہے یا ابھی تک امریکہ کا سکہ ہی دنیا پر رائج ہے؟
• How powerful is C...
How Powerful is Saudi Arabia
مسلمانوں کا اہم ترین ملک سعودی عرب فوجی اور معاشی لحاظ سے کتنا کمزور اور کتنا طاقتور ہے؟
• How Powerful is S...
Thanks for watching the videos.
Thanks again
The details & facts in this video are taken from many books and websites and all the important links and references are mentioned on the screen where required.
We want to thank following websites which help us to make such video
http://www.bbc.com/urdu
https://www.aljazeera.com/
https://www.freepik.com/
https://www.nytimes.com/
https://www.theguardian.com/internati...
for more detailed information must check our website
www.jano.pk
We want to thank especially following websites which helped us in making these amazing videos.
www.youtube.com
www.freepik.com
Comments
Post a Comment